سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار، نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو ارسال

news-banner

تازہ ترین - 31 مارچ 2026

اسلام آباد میں حکومت نے سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار کر کے نظرثانی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ارسال کر دی ہے۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق نئے فریکوئنسی بینڈز پر نظرثانی کے لیے معاملہ پی ٹی اے کو بھجوایا گیا ہے، جبکہ اس پالیسی کے تحت تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو فائدہ پہنچے گا اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ سپیکٹرم شیئر کر سکیں گے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خاص طور پر دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جہاں ایک ہی ٹاور سے مختلف نیٹ ورکس سروس فراہم کر سکیں گے۔

 

مزید بتایا گیا کہ سپیکٹرم شیئرنگ کے ذریعے کوریج اور رابطوں کے معیار میں نمایاں بہتری متوقع ہے، اور نئے بینڈز پر نظرثانی مکمل ہونے کے بعد پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔