تازہ ترین - 31 مارچ 2026
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار
تازہ ترین - 31 مارچ 2026
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شملہ پہاڑی اور اس کے اطراف میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار درج ذیل ریکارڈ کی گئی:
- نشتر ٹاؤن: 35 ملی میٹر
- جوہر ٹاؤن: 29.4 ملی میٹر
- جیل روڈ: 5 ملی میٹر
- گلبرگ: 11.4 ملی میٹر
- پانی والا تالاب: 2.4 ملی میٹر
- فرخ آباد: 0.2 ملی میٹر
- گلشن راوی: 2.4 ملی میٹر
- اقبال ٹاؤن: 3 ملی میٹر
- سمن آباد: 4 ملی میٹر
- سگیاں: 1.4 ملی میٹر
محکمہ موسمیات نے عوام کو سرد ہواؤں کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
دیکھیں

