امریکہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

news-banner

دنیا - 01 اپریل 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا۔

 

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، اور ان کے مطابق یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ہمارا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، شاید دو ہفتوں یا اس سے کچھ زیادہ وقت میں سب ختم ہو جائے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے، تاہم اس سے پہلے کسی معاہدے کا امکان بھی موجود ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ضروری نہیں، امریکہ اس وقت تک ایران سے انخلا نہیں کرے گا جب تک اسے یقین نہ ہو جائے کہ ایران کئی سال تک جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی دفاعی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے اور وہ اب مؤثر مزاحمت کے قابل نہیں رہا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ میں کمزور ہو چکا ہے اور ممکنہ طور پر معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔