پاکستان - 03 اپریل 2026
امریکی-اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 ایرانی نرسیں جاں بحق
دنیا - 01 اپریل 2026
تہران: ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 ایرانی نرسیں جاں بحق ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نرسیں اپنی ڈیوٹی کے دوران حملوں کا نشانہ بنیں۔
نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جانی نقصان کے باوجود طبی خدمات بلا تعطل جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود طبی عملہ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے اور ہسپتالوں میں خدمات کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔
دیکھیں

