زوہران ممدانی کی ’رجیم چینج جنگ‘ پر اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تنقید

news-banner

دنیا - 01 اپریل 2026

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے "ہر لحاظ سے مسترد کیا جانا چاہیے"۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی رجیم چینج جنگوں کے نتائج ہمیشہ تباہ کن رہے ہیں۔

 

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یہ جنگ اب تک 23 ارب ڈالر کی لاگت برداشت کر چکی ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب ملک شدید معاشی دباؤ اور مہنگائی کے بحران سے گزر رہا ہے۔

 

زوہران ممدانی کے مطابق یہ رقم عام امریکی شہریوں کی زندگی بہتر بنانے، میڈیکیئر، اساتذہ کی بہتری یا طلبہ کے قرضے ختم کرنے جیسے اقدامات پر خرچ کی جا سکتی تھی، مگر اسے ایک اور جنگ پر ضائع کر دیا گیا۔