بغداد سے امریکی خاتون صحافی اغوا، امریکی اور عراقی حکام کی تصدیق

news-banner

دنیا - 01 اپریل 2026

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد سے ایک امریکی فری لانس صحافی کو اغوا کر لیا گیا ہے، جس کی تصدیق امریکی اور عراقی حکام نے کی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق اغوا میں ملوث مشتبہ افراد میں سے ایک ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا، کتائب حزب اللہ، سے تعلق رکھتا ہے۔

 

ال مانیٹر کے مطابق شیلی کِٹلسن کو منگل کی شام اغوا کیا گیا۔ وہ ال مانیٹر کے لیے خبریں فائل کرتی تھیں۔

 

عراقی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی الٹ گئی اور ایک مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ ایران سے منسلک ملیشیا گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک مشتبہ شخص عراقی حکام کے قبضے میں ہے۔

 

اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے گلوبل پبلک افیئر، ڈیلن جانسن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر صحافی کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

 

امریکہ کے مطابق کِٹلسن کو پہلے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا اور ان سے آخری رابطہ سوموار کی رات ہوا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ رازداری اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔