انٹرٹینمنٹ - 01 اپریل 2026
21 روزہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، تدریسی عمل بحال
پاکستان - 01 اپریل 2026
اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھل گئے ہیں اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار مختلف رکھے گئے ہیں جبکہ کئی سکولوں اور کالجوں میں نئے تعلیمی سال کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو چکا ہے اور سکولوں و کالجوں میں تدریسی عمل جاری ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہفتے میں پانچ دن کلاسز ہوں گی تاکہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل کو مشترکہ کوششوں سے حل کیا جائے گا اور تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
دیکھیں

