تازہ ترین - 02 اپریل 2026
فیلڈ مارشل اور وزیرخارجہ کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے پاکستان کے جہاز گزر گئے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان - 02 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے، اور جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کے لیے پاکستان نے برادر ملک کے طور پر بھرپور سفارتی کوششیں کیں۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر قیامِ امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کی کوششوں کے بعد آبنائے ہرمز میں پھنسے پاکستانی جہاز گزر گئے، اور آئندہ دنوں میں مزید 20 جہاز پاکستانی جھنڈے کے ساتھ گزریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔
حکومت نے چاروں صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اقدامات کیے، جن میں پیٹرول میں اضافہ، تیل کے اخراجات میں کمی، گاڑیوں کی 60 فیصد بندش، اور وفاقی کابینہ کی دو ماہ کی تنخواہوں کا وقف شامل ہے۔
انہوں نے سیاسی رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اخراجات میں کٹوتی کے ذریعے 129 ارب روپے دیے گئے، پی ایس ڈی میں 100 ارب روپے کی کمی کی گئی، اور اشرافیہ سے توقع کی گئی کہ وہ ایثار اور قربانی کے ذریعے غریبوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
انہوں نے زراعت کے تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی کو بھی اہم قرار دیا اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
دیکھیں

