تازہ ترین - 02 اپریل 2026
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
دنیا - 02 اپریل 2026
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم شہید ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے، حملے میں تین گاڑیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ یوسف اسماعیل ہاشم حزب اللہ کے اہم رہنما تھے۔
انہیں تنظیم میں 40 سال سے زائد کا تجربہ حاصل تھا اور وہ مختلف اہم کمیٹیوں کے رکن رہے۔ انہوں نے 2024 میں علی کرکی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یوسف ہاشم ماضی میں عراق میں حزب اللہ کے عسکری امور کے انچارج بھی رہ چکے تھے اور حملے کے وقت ایک خیمے میں اجلاس میں موجود تھے۔
وہ حزب اللہ کے ان اعلیٰ عہدیداروں میں شامل تھے جنہیں اس جنگ کے آغاز سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
حزب اللہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ تنظیم کے ایک اور رکن محمد باقر نابلسی بھی بیروت کے علاقے جناح میں ایک الگ حملے میں جاں بحق ہوئے۔
دیکھیں

