اوکاڑہ میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

news-banner

پاکستان - 02 اپریل 2026

اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھائی نے اپنی تین بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ بشریٰ اور 20 سالہ فضا موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ 25 سالہ عائشہ کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسد اعجاز موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کی، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔