تازہ ترین - 02 اپریل 2026
شو میں بچپن کی غلط تصویر دکھانے پر جویرا سعود مشکل میں، قانونی کارروائی کا سامنا
انٹرٹینمنٹ - 02 اپریل 2026
پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ جویرا سعود ایک پروگرام میں غلط بچپن کی تصویر دکھانے کے باعث مشکل میں پھنس گئیں اور انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ تنازع ایک عید اسپیشل پروگرام کے دوران سامنے آیا جہاں ایک سیگمنٹ میں معروف شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل پیش کیا گیا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم شامل تھے۔
تاہم ایک تصویر کو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا، جو دراصل فریال حمید نامی کم عمر بچی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور پروگرام میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی۔
انہوں نے اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔
بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ تصویر ان کی نہیں ہے، جبکہ عوامی ردعمل کے بعد جویرا سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا سے بغیر تصدیق تصویر استعمال کی جس پر انہیں افسوس ہے۔
دیکھیں

