تازہ ترین - 02 اپریل 2026
“یہ کوئی تماشہ نہیں ہے”: ایمانویل میکرون کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
دنیا - 02 اپریل 2026
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معاملات “کوئی تماشہ نہیں” ہیں اور سنجیدگی کا مظاہرہ ضروری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس پر ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور ذاتی نوعیت کے تبصرے بھی کیے، جن میں ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اس پر ایمانویل میکرون نے ان بیانات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جواب دینے کے قابل بھی نہیں۔
اسٹریٹیجک امور پر گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ متضاد پیغامات دے رہی ہے اور دنیا کو اس وقت استحکام، سکون اور امن کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنجیدہ قیادت کا تقاضا ہے کہ مؤقف میں بار بار تضاد نہ ہو۔
دیکھیں

