گڈز الائنس کا کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

news-banner

پاکستان - 03 اپریل 2026

  • پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے بعد کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
  •  
  •  

صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ، اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

 

 

ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

 

 

دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافےکے تناسب سےکرائے نہیں بڑھائے جاسکتے، حکومت ویسے ہی کہہ دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔