کھیل - 03 اپریل 2026
امریکی و اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے سابق ایرانی وزیر خارجہ انتقال کر گئے
دنیا - 03 اپریل 2026
امریکا و اسرائیل کے حملے میں زخمی ہونے والےایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ۔
رپورٹس کے مطابق امریکا و اسرائیل کے حملے میں تہران میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ڈاکٹر کمال خرازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کوما میں تھے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔
ایرانی ذرائع نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت سے ملک کی سفارتکاری اور تعلیمی میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر رہے۔ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر تھے اور اس سے قبل علی خامنہ ای کے بھی قریبی ساتھی رہ چکے تھے۔
دیکھیں

