پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

news-banner

کھیل - 03 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا، جس کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

 

لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے 22 میچز میں شرکت کے لیے مختلف ٹیمیں شہر پہنچ رہی ہیں۔ 

 

حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہیں، جبکہ دیگر ٹیمیں بھی مرحلہ وار آئندہ دنوں میں پہنچیں گی۔

 

میچز سے قبل ٹیموں کے تربیتی سیشنز کا آغاز ہو چکا ہے۔ 

 

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے احتیاط کے ساتھ اپنی مشقیں جاری رکھیں۔

 

شیڈول کے مطابق مختلف ٹیمیں 4 سے 8 اپریل کے دوران ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی، جبکہ 8 اپریل کو لیگ کا اہم میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا، جس میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی۔