پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت

news-banner

پاکستان - 03 اپریل 2026

 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں   پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ کے لیے مفت کر دیا جائے گا۔ 

 

اس فیصلے کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

 

انہوں نے زراعت اور کسانوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی سبسڈی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک رکھنے والے شہری کو 20 لیٹر تک پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت ملے گی۔ 

 

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور قیمتوں کو برقرار رکھنا ایک بڑا اقدام ہے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا ریلیف دے کر حکومت نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔

 

ریم نواز شریف نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے باعث دنیا بھر میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور پاکستان، جو درآمدی تیل پر انحصار کرتا ہے، اس سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

 

 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلانے کے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ 

 

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔