انٹرٹینمنٹ - 03 اپریل 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس
کاروبار - 03 اپریل 2026
وزارت مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مواصلات کے مطابق ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، تاکہ عوام کو مسلسل ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اپریل سے ہونا تھا۔
اس اعلان کے بعد موٹر کارز، موٹرویز اور مختلف شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوا، جیسے ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے اور ایم فور پر 1300 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بڑی گاڑیوں کے ٹول 7000 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔
تاہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
دیکھیں

