تازہ ترین - 06 اپریل 2026
ایران میں امریکی پائلٹ کی تلاش جاری
دنیا - 04 اپریل 2026
ایران کے جنوبی صوبے کہگیلویہ و بویراحمد میں مبینہ طور پر لاپتہ امریکی پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے۔
صوبے کے نائب گورنر کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی جانب سے وسیع کارروائیوں کے باوجود پائلٹ کا سراغ نہیں مل سکا۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سکیورٹی فورسز اور مقامی افراد مشترکہ طور پر پائلٹ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس مقام پر گرایا گیا، تاہم سرکاری میڈیا میں کہگیلویہ و بویراحمد اور خوزستان صوبوں کا بار بار ذکر سامنے آ رہا ہے۔
دیکھیں

