تازہ ترین - 06 اپریل 2026
ایران میں امریکی ریسکیو مشن پر حملہ، ہیلی کاپٹر اور ڈرون تباہ
دنیا - 04 اپریل 2026
ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹ کی تلاش کے دوران ریسکیو مشن کو نشانہ بناتے ہوئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرون تباہ کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنی فضائی حدود اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو ایف 35 اور ایک اے 10 طیارہ مار گرایا، تاہم امریکا نے تصدیق کی ہے کہ نشانہ بننے والے طیاروں میں ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل اور اے 10 شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ایف 15 طیارے میں سوار دو افراد میں سے ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
اسی دوران ریسکیو آپریشن کے لیے جانے والے دو امریکی ہیلی کاپٹرز اور ایک بغیر پائلٹ جہاز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز میں سوار تمام اہلکار محفوظ ہیں اور حملوں کے باوجود ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی حصے میں ایک امریکی اے 10 طیارہ مار گرایا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ وہی طیارہ تھا جو ریسکیو آپریشن کے دوران نشانہ بنا یا کوئی الگ واقعہ ہے۔
دیکھیں

