بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا قرار

news-banner

دنیا - 04 اپریل 2026

نئی دہلی میں شائع ہونے والے ایک بھارتی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور پاکستان ایران و امریکا کشیدگی میں اہم ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

 

بھارتی صحافی سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 

 

ان کے مطابق پاکستان نے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا کردار مضبوط کیا ہے۔

 

مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اہم مشرقِ وسطیٰ مذاکرات سے باہر ہو گیا ہے، جس سے بھارت کو سفارتی سطح پر نقصان پہنچا ہے، جبکہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان ایک اہم رابطہ کردار ادا کر رہا ہے۔

 

تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب عالمی طاقتیں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں۔

 

 مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم کھلاڑی بن کر سامنے آیا ہے۔