تازہ ترین - 04 اپریل 2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو تعلقات کی بحالی کیلئے خط لکھ دیا
کھیل - 04 اپریل 2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے خط ارسال کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خط میں بی سی بی نے نئے اور موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز، نظم العابدین فہیم نے بتایا کہ یہ خط باہمی کرکٹ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھیجا گیا ہے۔
خط میں بی سی بی نے بی سی سی آئی کو ستمبر میں بھارتی ٹیم کے بنگلادیش کے دورے اور اس کے بعد بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم کے بھارت دورے کا ذکر بھی کیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ باہمی کرکٹ کے دیگر ممکنہ مواقع تلاش کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کے بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی، جس کی وجہ سے بنگلادیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
دیکھیں

