تازہ ترین - 04 اپریل 2026
پاکستان میں فائیو جی کے نفاذ کے لیے 10 سالہ روڈ میپ کا اعلان
تازہ ترین - 04 اپریل 2026
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں فائیو جی سروس کے نفاذ کے لیے 10 سالہ جامع روڈ میپ پیش کر دیا ہے، جس کے تحت اس منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل ہوگا اور اسے پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔
پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے (2028 تا 2030) میں مزید 10 شہروں تک اس سروس کو توسیع دی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے (2030 تا 2032) میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
چوتھے اور آخری مرحلے (2032 تا 2035) میں مزید 15 شہروں تک فائیو جی سروس پھیلائی جائے گی، جس کے بعد مجموعی طور پر 40 شہروں میں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
حکام کے مطابق ہر صوبے کے کم از کم دو شہروں کو ان مراحل میں شامل کیا جائے گا۔
مزید برآں، موبائل کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر سال تقریباً 1000 نئی فور جی اور فائیو جی سائٹس قائم کریں تاکہ نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جا سکے۔
دیکھیں

