پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان

news-banner

کاروبار - 04 اپریل 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

 

ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 150,398 پوائنٹس پر بند ہوا، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 1,308 پوائنٹس کم ہے۔

 

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 126,690 سے 157,347 پوائنٹس کے درمیان رہا، جبکہ سب سے کم سطح 144,656 پوائنٹس دیکھی گئی۔

 

ہفتہ بھر میں 2.45 ارب شیئرز کے سودے 140 ارب روپے میں طے پائے۔ 

 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی آئی اور یہ 16,725 ارب روپے تک گر گئی، یعنی پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 160 ارب روپے کم ہوئی۔