میاں چنوں میں پسند کی شادی پر خاتون کا سرعام قتل

news-banner

پاکستان - 04 اپریل 2026

میاں چنوں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے پر ایک خاتون کو سرعام قتل کر دیا گیا۔

 

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں بورا روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے خاتون کی گردن پر حملہ کیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔

 

واقعے کے بعد ملزم آلہ قتل کے ساتھ علاقے میں گھومتا رہا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور اہلِ علاقہ کی مدد سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

 

لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

سرعام قتل کے اس واقعے سے علاقے کے مکین خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ 

 

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزم کو شدید غصہ تھا اور یہی واقعہ قتل کی وجہ بنا۔