تازہ ترین - 05 اپریل 2026
اسرائیل کی حمایت نے بھارتی کسانوں کو بحران میں دھکیل دیا
دنیا - 05 اپریل 2026
برطانوی جریدے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت کے باعث بھارت کے کسان شدید بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری جنگ نے بھارتی کسانوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جہاں انہیں تیل اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پنجاب کے کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے چاول کی فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔
بھارت کھاد کے خام مال کی درآمد کے لیے بڑی حد تک آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے، جہاں جاری کشیدگی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق گیس، پیٹرول اور کھاد کی قلت نے زرعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور نریندر مودی کے خود انحصاری کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کسان پہلے ہی حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اب کھاد کے بحران نے ان کے معاشی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دیکھیں

