“وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی”، محسن نقوی کا دعویٰ

news-banner

کھیل - 05 اپریل 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ جلد دنیا کی نمبر ون کرکٹ لیگ بن جائے گی۔

 

یہ بات انہوں نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے 82ویں اجلاس کے دوران کہی، جس میں مالی سال 2024-25 کے آڈٹ شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹس کی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے قواعد و ضوابط کی منظوری، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں اسٹیڈیم کی ترقی کے لیے تعاون پر غور، اور لاہور کے کرکٹ زونز کی نئی حد بندی اور ناموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 

محسن نقوی نے عبداللہ خرم نیازی کی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور مسلسل ترقی کے ساتھ جلد دنیا کی صفِ اول لیگ بن جائے گی۔