تازہ ترین - 05 اپریل 2026
ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو فروخت، سرکاری قیمت 310 روپے کے باوجود
کاروبار - 05 اپریل 2026
سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو ہونے کے باوجود ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جس سے سلنڈر استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی میں ایل پی جی کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں، جس سے صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
اوگرا نے اعلان کیا ہے کہ آج سے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکان داروں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ سپلائی کم ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔
انہوں نے اوگرا اور امپورٹرز پر تنقید کی کہ وہ ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
دیکھیں

