تازہ ترین - 05 اپریل 2026
رنگ گورا کرنے والی کریمز احتیاط سے استعمال کریں؛ بعض کیسز میں اسکن کینسر کا خطرہ
تازہ ترین - 05 اپریل 2026
رنگ گورا کرنے والی کریمز کو احتیاط سے استعمال کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان میں موجود کچھ اجزاء جلد اور مجموعی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
اکثر سستی یا غیر معیاری کریمز میں ہائیڈروکینونشامل ہوتا ہے، جس کے زیادہ استعمال سے جلد پتلی اور حساس ہو جاتی ہے۔
اسٹرائیڈز وقتی گورا پن دیتے ہیں مگر بعد میں شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
بعض کریمز میں مرکری بھی پایا جاتا ہے، جو گردوں اور اعصاب کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
ایسی کریمز کے زیادہ استعمال سے جلد پر جلن، خارش، دانے، مستقل داغ یا رنگت کا خراب ہونا، جلد کا کمزور اور پتلا ہونا، اور سورج کی روشنی سے زیادہ حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔
بعض کیسز میں، خاص طور پر غیر محفوظ کیمیکلز کے استعمال سے، اسکن کینسر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
دیکھیں

