تازہ ترین - 05 اپریل 2026
جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر چار گنا بڑھ گئی
کاروبار - 05 اپریل 2026
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ملک بوستان نے کراچی میں بتایا کہ ایک کروڑ ایرانی ریال، جس کی قیمت پہلے 2 ہزار 500 پاکستانی روپے تھی، اب بڑھ کر 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ملک بوستان کے مطابق ایرانی ریال کی قیمت میں اضافہ آبنائے ہرمز سے گذرنے کے ٹول ٹیکس اور پاکستان میں خریداری کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 50 ہزار پاکستانی روپے تھی۔
دیکھیں

