غیر قانونی کلینک کیس، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف

news-banner

پاکستان - 06 اپریل 2026

ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو غیر قانونی کلینک کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

 

سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کرلی اور انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں بھی ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل میں دو مقدمات درج ہیں۔