پنجاب میں اشیائے ضروریہ پر عوامی ریلیف کا منصوبہ تیار

news-banner

کاروبار - 06 اپریل 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں اشیائے ضروریہ پر عوامی ریلیف کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کیے گئے ہیں اور حکومت کو تین بڑے آپشنز پیش کیے گئے ہیں۔

 

ایک تجویز کے تحت سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

 

ایک اور ماڈل میں منڈیوں کے بیوپاریوں کو سبسڈی دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ رجسٹرڈ کاروباری افراد کو بھی سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے۔ 

 

تینوں ماڈلز میں شفافیت اور ممکنہ مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔