دنیا - 06 اپریل 2026
موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی کا اعلان
پاکستان - 06 اپریل 2026
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو اپریل کے مہینے میں 2 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار اس سبسڈی کا اہل ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل کی ملکیت منتقلی کی فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ سبسڈی 20 لیٹر فیول تک دی جائے گی اور اس کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل شہری کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، اور سبسڈی کی رقم خودکار نظام کے تحت براہِ راست صارف کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
شہری محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن چیک اور درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے مطابق رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایکسائز دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، حتیٰ کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔ اگر کسی کے نام پر ایک سے زائد موٹر سائیکلیں ہیں تو صرف ایک پر سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 67 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ہیں اور حکومت کا مقصد سبسڈی براہِ راست مستحق افراد تک پہنچانا ہے۔
دیکھیں

