ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

news-banner

کاروبار - 06 اپریل 2026

حکومت نے ملک بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ 

 

اس پالیسی کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔

 

البتہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی، جبکہ میرج ہالز اور مارکیٹیں بھی رات 10 بجے کے بعد بند کر دی جائیں گی۔

 

مزید برآں نجی گھروں اور پراپرٹیز میں شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کے بعد پابندی ہوگی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔