ٹرمپ کی دھمکی: ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات کل ہو

news-banner

دنیا - 06 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو ایک رات میں مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے اور شاید وہ رات کل ہو۔

 

ایران کے ریسکیو مشن اور آبنائے ہرمز ڈیڈ لائن پر پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں سب سے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ 200 افراد صرف ایک فرد کو بچانے کے لیے بھیجے گئے، اور یہ کام کامیابی سے ہوا۔ 

 

انہوں نے امریکا کی صلاحیتوں اور قسمت کو اس کامیابی کا سبب قرار دیا۔

 

صدر نے کہا کہ امریکا نے اپنے اہداف حاصل کر لیے، ایرانی سرزمین سے ایک امریکی پائلٹ کو ریسکیو کیا گیا، اور دنیا میں کسی کے پاس امریکا جیسی ملٹری اور ہتھیار نہیں ہیں۔

 

ایف-15 طیارے کے ذریعے کرنل کو بحفاظت واپس لایا گیا، جو شدید زخمی تھا اور ہزاروں ایرانی اس کی تلاش میں تھے۔ 

 

48 گھنٹوں میں کرنل زخمی حالت میں واپس لایا گیا، جبکہ کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے اپنے طیارے خود تباہ کیے تاکہ دشمن کو نئی ٹیکنالوجی تک رسائی نہ ملے۔ 

 

انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کو سراہا اور کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کا بہترین جنگی ساز و سامان ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کی ڈیڈ لائن ایران کے لیے حتمی ہے، آبنائے ہرمز نہ کھلا تو ایران کا کوئی پل محفوظ نہیں رہے گا۔ 

 

صدر نے کہا کہ امریکا کا آپریشن رجیم چینج کے لیے تھا، ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی ہیں، اور ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ 

 

ضرورت پڑی تو امریکا ایران کے تیل پر قبضہ کرے گا۔ 

 

انہوں نے ایران کی حمایت کرنے والوں کو بیوقوف قرار دیا اور کہا کہ امریکا اب دانشمند لوگوں سے بات کر رہا ہے۔