خوشحال خان نے رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 06 اپریل 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان اور اداکارہ رمشا خان ان دنوں اپنی مبینہ شادی کی خبروں کی وجہ سے شہہ سرخیوں میں ہیں۔

 

دونوں اداکار کامیاب پراجیکٹس اور معیاری اسکرپٹس کے انتخاب کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 

 

انہوں نے دنیاپور اور بریانی میں ایک ساتھ کام کیا، جس کے بعد ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور آف اسکرین تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

 

اگرچہ دونوں نے کبھی ذاتی تعلق کی تصدیق نہیں کی، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں۔

 

 معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب بلا نام ایک سیلیبرٹی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جسے مداحوں نے خوشحال خان اور رمشا خان سے جوڑ دیا اور یہ خبر وائرل ہو گئی۔

 

اب خوشحال خان نے خود انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کر دی اور لکھا: “Ho gayi clout chasing, ab kaam par wapas aain”۔

 

اس بیان کے ذریعے انہوں نے واضح کیا کہ وائرل شادی کی خبر ان سے متعلق نہیں۔ 

 

اس موقع پر انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے ونٹر لو کی بھی تشہیر کی، جس میں وہ ماورا حسین کے ساتھ نظر آئیں گے۔