دنیا - 06 اپریل 2026
ٹرمپ: ہماری فوج عظیم، منگل کی ڈیڈ لائن حتمی ہے
دنیا - 06 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منگل کی ڈیڈ لائن حتمی ہے اور ہماری فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ بیان وائٹ ہاؤس میں ایسٹر ایگ رول کی سالانہ تقریب کے دوران سامنے آیا، جس کی میزبانی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور اہم پل نشانہ بن سکتے ہیں اگر ان کی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا آپریشن رجیم چینج کے مقصد کے لیے تھا اور ایران کو دی گئی تجاویز انتہائی اہم ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران صحیح اقدام کرے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے اور ضرورت پڑی تو امریکی فوج ایران کے تیل پر قبضہ بھی کر سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے پاس اب بھی کچھ میزائل اور ڈرون موجود ہیں۔
گزشتہ روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاور پلانٹس اور پل دونوں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ضروری ہے، ورنہ ایران “جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔”
دیکھیں

