دنیا - 07 اپریل 2026
بوڑھوں میں نزلے کا انجیکشن الزائمر کے خطرے کو کم کرتا ہے
تازہ ترین - 07 اپریل 2026
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریباً دو لاکھ افراد میں وہ لوگ جو زیادہ طاقتور فلو ویکسین لگواتے ہیں، ان میں الزائمر یا دماغی بیماریوں کے خطرات نمایاں طور پر کم ہوتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ہائی ڈوز ویکسین لینے والے افراد میں دماغی بیماری کے امکانات 55% کم تھے، جبکہ اسٹینڈرڈ ویکسین لینے والوں میں یہ خطرہ 40% کم رہا۔
یہ نتائج اس بات کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ سالانہ فلو ویکسینیشن بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی صحت کی حفاظت کر سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین دماغ کو طویل مدتی فائدہ پہنچاتی ہے، جبکہ یہ واضح نہیں ہوا کہ فلو یا نزلہ ڈیمینشیا کا سبب بنتا ہے۔
دیکھیں

