پاکستان - 08 اپریل 2026
پاکستانی سفارتی کوششیں ،برطانوی ہائی کمشنر کااظہار تشکر
دنیا - 08 اپریل 2026
پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کی “خاموش مگر مؤثر سفارتکاری” کو سراہا اور کہا کہ اس اہم سیز فائر میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

