امریکا ، ایران جنگ بندی عالمی امن کیلئےاہم پیشرفت ہے،مریم نواز

news-banner

پاکستان - 08 اپریل 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ 

 

 وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں کامیاب اپنے بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو امن کے لیے منتخب کیا اور اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ 

 

مریم نواز نے کہا کہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ 

 

انہوں نے امریکا، ایران اور اسلامی ممالک کی قیادت کو بھی مبارکباد دی جن کی مشترکہ کوششوں سے اربوں انسانوں کو امن نصیب ہوا۔