پاکستان - 08 اپریل 2026
لیبیا کے قریب کشتی حادثہ، 6 پاکستانی جاں بحق ہونے کا خدشہ
پاکستان - 08 اپریل 2026
لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کہرام مچ گیا۔
یہ کشتی تقریباً 115 مسافروں کو لے کر یورپ جانے کے لیے بحیرہ روم کے راستے پر رواں دواں تھی کہ 5 اپریل کو اچانک الٹ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق صرف 30 کے قریب افراد کو بچایا جا سکا جبکہ 70 سے زائد افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
پاکستانی جاں بحق افراد کی حتمی تعداد تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق جاں بحق افراد میں باجوڑ کے رہائشی نوجوان شامل ہیں جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایک جاں بحق شخص ندیم خان کے عزیزوں نے بتایا کہ کشتی ڈوبنے کے دوران شدید لہروں نے انہیں بہا دیا۔
دیگر متاثرین میں ولی خان اور حمزہ خان کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے مزید پاکستانیوں کے بھی جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ل
اشوں کی وطن واپسی میں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔
دیکھیں

