تازہ ترین - 08 اپریل 2026
کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف
پاکستان - 08 اپریل 2026
پی ٹی آئی کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں کامیاب سفارت کاری پر حکومتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید رکھتی ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں صرف تباہی اور جانی نقصان لاتی ہیں، جن سے گریز کرنا ہی دانشمندی ہے۔
پارٹی کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتکاری اور ڈائیلاگ ناگزیر ہیں۔
پی ٹی آئی نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں دیرپا امن پر زور دیا ہے۔
دیکھیں

