پاکستان - 08 اپریل 2026
ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں، جے ڈی وینس
دنیا - 08 اپریل 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں، صدر ٹرمپ جنگ کے پُرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
ہنگری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے، ایرانی آبنائے ہرمز کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے ایران پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے، ایران میں کچھ لوگوں نے جنگ بندی کو سراہا اور کچھ جھوٹ بول رہے ہیں۔
مریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھے اور امریکی مذاکراتی ٹیم کو ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کا کہا۔
جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ایران تعاون جاری رکھے تو معاہدہ ہوسکتا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے بتایا ہے ایرانی اچھے لڑاکا نہیں تاہم اچھے مذاکرات ضرور ہیں، ایران میں کئی حلقوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا اور وہ امریکا کے متعدد مطالبات سے اتفاق کرتے دکھائی دیے، جن میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران تعاون جاری رکھتا ہے تو معاہدہ ممکن ہے، لیکن اگر غلط بیانی کی گئی تو امریکا اس پر خوش نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے مطابق امریکا کو اب بھی عسکری اور معاشی برتری حاصل ہے، جو مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
دیکھیں

