9 اور 10 اپریل کو اسلام آباد میں عام تعطیلات کا اعلان

news-banner

تازہ ترین - 08 اپریل 2026

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 اپریل کو اسلام آباد میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

 

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم مذاکرات کا امکان ہے جس کے باعث 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستان کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے، اور اب 10 اپریل سے اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا امکان ہے، جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔