نواز شریف نے ایران-امریکا-اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا

news-banner

پاکستان - 08 اپریل 2026

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی بہترین سفارت کاری پر مبارکباد دی ہے۔

 

ایکس  پر جاری پوسٹ میں نواز شریف نے تینوں رہنماؤں کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور جنگ بندی ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے امن اور تدبر کا راستہ اختیار کیا، اور دعا کی کہ یہ قدم عالمی استحکام کی طرف ایک بامعنی پیش رفت ثابت ہو۔