مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

news-banner

کاروبار - 08 اپریل 2026

مارچ 2026ء میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں ترسیلات زر کی مد میں 3.8 ارب امریکی ڈالر آئے۔ 

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات میں 16.5 فیصد کمی اور سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ہوئی، تاہم مالی سال 2026ء کے جولائی تا مارچ مجموعی ترسیلات 30.3 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ ہے۔

 

اہم ذرائع میں سعودی عرب (918.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (823.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (587.3 ملین ڈالر) اور امریکہ (359.3 ملین ڈالر) شامل ہیں۔