تازہ ترین - 08 اپریل 2026
ملک میں 13 اپریل سے دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز
تازہ ترین - 08 اپریل 2026
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 13 اپریل سے دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔
اس مہم کے تحت ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اور 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔
این ای او سی کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی تاکہ ہر بچے تک قطرے پہنچ سکیں اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جا سکیں۔
دیکھیں

