تازہ ترین - 11 اپریل 2026
ہماری نیت نیک ہے، لیکن امریکہ پر اعتماد نہیں: باقر قالیباف
تازہ ترین - 11 اپریل 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایرانی وفد کی سربراہی کرنے والے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ’ایک سال سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ، مذاکرات کے دوران اور ہماری نیک نیتی کے باوجود، ہم پر حملے کیے گئے اور بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔‘
اسلام آباد آمد کے موقع پر ایران سے وفد کے ساتھ آنے والے ایرانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ’ہماری نیت نیک ہے، لیکن ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہے۔‘
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قالیباف کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکہ حقیقی معاہدے کے لیے تیار ہے اور ایرانی قوم کے جائز حقوق تسلیم کرتا ہے تو ایران بھی معاہدے کے لیے مکمل آمادگی کا مظاہرہ کرے گا۔
‘ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ’اگر واشنگٹن مذاکرات کو محض نمائشی عمل یا دھوکا دہی کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے تو تہران اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔‘
ایرانی پارلیمنٹ سپیکر نے حالیہ جارحیت کے دوران ملک کی کامیاب اور فیصلہ کن دفاعی و جوابی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔
دیکھیں

