مذاکرات ناکام ہو ئے تو واشنگٹن کے پاس کوئی متبادل منصوبہ موجود نہیں ،ٹرمپ

news-banner

تازہ ترین - 11 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو واشنگٹن کے پاس کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں ہے۔ 

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جائیں یا تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے انکار کر دے تو کیا کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے؟

 

 صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں، ایران کی فوج شکست کھا چکی ہے، ہم نے سب کچھ مربوط کر دیا ہے، ان کے پاس بہت کم میزائل رہ گئے ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت بھی محدود ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہماری فوج غیر معمولی ہے اور اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے