تازہ ترین - 11 اپریل 2026
جنگ بندی ، لبنان و اسرائیل منگل کو پہلی میٹنگ پر رضامند
تازہ ترین - 11 اپریل 2026
جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں لبنان اور اسرائیل منگل کو پہلی میٹنگ کرنے پر رضامند ہو گئے۔
امریکی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اور مذاکرات کی تاریخ طے کرنے پر بات ہو گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لبنانی اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ مذاکرات میں حزب اللّٰہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان رابطہ بھی ہوا، اس گفتگو میں لبنان میں امریکی سفیر بھی شریک رہے۔
دیکھیں

