Pakistan

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
۳۹ دن پہلے

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 7 جون 2026 کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی پولنگ کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

 

 چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

 

 انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات متعلقہ قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

 

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں